
یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام تقسیم ہند کے مطالعات میں حالیہ رجحانات کے موضوع پر سیمینار
جمعرات 17 اپریل 2025 17:34
(جاری ہے)
ڈاکٹر الیاس احمد چٹھہ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقسیم ہند کا عمل محض جغرافیائی تبدیلی نہیں بلکہ ایک گہرا انسانی المیہ تھا جس نے لاکھوں افراد کی زندگیوں پر گہرے نقوش چھوڑے۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ کو صرف اعداد و شمار کی روشنی میں نہیں بلکہ متاثرہ افراد کی کہانیوں کے تناظر میں دیکھنا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ تحقیقی رجحانات ماضی کو نئی نظر سے دیکھنے کی دعوت دیتے ہیں۔انہوں نے دستاویزی فلم ''بوہے کھلے رکھیں '' کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم ان گمنام انسانوں کی کہانی ہے جو تقسیم کے دوران اپنی زمین، رشتے اور شناخت کھو بیٹھے۔چیئرمین شعبہ تاریخ و مطالعہ پاکستان ڈاکٹر محمد ابرار ظہور نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے طلبہ و طالبات کو تاریخ کے مطالعے میں تحقیقی نقطہ نظر اپنانے کی ترغیب دی۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ صرف ماضی کے واقعات کا بیان نہیں، بلکہ ایک زندہ علم ہے جسے مسلسل تحقیق، تنقید اور تجزیے کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تاریخ کو درست تناظر میں سمجھنے کے لیے غیر جانب دارانہ مطالعہ اور معروضی تحقیق انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ تاریخ کو محض نصاب تک محدود نہ رکھیں بلکہ اسے انسانی تجربات، جذبات اور معاشرتی تبدیلیوں کے تناظر میں سمجھنے کی کوشش کریں۔ اس طرح کے سیمینارز نوجوان نسل کو تاریخ کے نئے زاویے دریافت کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں، جو ایک صحت مند علمی روایت کے فروغ کا باعث بنتے ہیں۔ سیمینار کے اختتام پر سوال و جواب کی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ و طالبات نے بھرپور حصہ لیا اور مہمان مقرر سے اہم نکات پر تبادلہ خیال کیا۔مزید تعلیم کی خبریں
-
اوپن یونیورسٹی میں سکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کا آغاز
-
پنجا ب بھر کے تعلیمی اداروں میں داخلے سے قبل طلبہ کا تھیلیسیمیا سمیت جینیٹک امراض کا ٹیسٹ لازمی قرار
-
وائس چانسلرنے ہیلی کالج آف کامرس میں 250 کلو واٹ سولر سسٹم کا افتتاح کردیا
-
انٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے زیرانتظام انٹرنیٹ (فرسٹ اینول) کے امتحانات 29 اپریل سے شروع ہوں گے
-
کراچی میں 28اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی ہونے کا خدشہ
-
دارارقم سکولز خیابان قائد کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا منصورہ آڈیٹوریم میں انعقاد
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے روسی زبان کا کورس شروع کردیا
-
میٹرک بورڈ کراچی کی ٹیم کا میڈیا کے ہمراہ مختلف امتحانی مراکز کا ہنگامی دورہ
-
پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز خالی، غیر قانونی قابضین کو سامان واپس کرنے کا فیصلہ
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں’’ریسرچ اینڈ پریکٹسسز اِن ایجوکیشن‘‘کے موضوع پر2روزہ آٹھویں عالمی کانفرنس اختتام پذیر
-
کراچی میں نویں اوردسویں کے امتحانات کا آغاز (کل) سے ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.