مشینری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر14 فیصد اضافہ

جمعرات 17 اپریل 2025 23:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2025ء) مشینری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے مارچ2025تک کی مدت میں مشینری گروپ کی درآمدات پر6.650ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 14 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشینری گروپ کی درآمدات کاحجم 5.654ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مارچ میں مشینری گروپ کی درآمدات پر822ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ سال مارچ کے 811ملین ڈالر کے مقابلہ میں ایک فیصد زیادہ ہے۔فروری کے مقابلہ میں مارچ میں مشینری گروپ کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر6 فیصد اضافہ ہواہے ، فروری میں مشینری گروپ کی درآمدات کاحجم 772ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ۔