نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف کی ملاقات

میں تجارت، توانائی، سلامتی، ثقافت، تعلیم اور عوامی تبادلے پر مبنی طویل مدتی، کثیر جہتی شراکت داری کو آگے بڑھانے پر اتفاق

جمعرات 17 اپریل 2025 23:15

نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے روس کے ساتھ اپنے تعلقات کے حوالے سے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں تجارت، توانائی، سلامتی، ثقافت، تعلیم اور عوامی تبادلے پر مبنی طویل مدتی، کثیر جہتی شراکت داری کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔