محنت کش کا قتل زمیندار کو دس سال بعد عمر قید سخت ، دو لاکھ جرمانہ کی سزا

مجرم عالم شیر 7سال بیرون ملک مفروررہا،آخرکارسرنڈر کرناپڑا

جمعرات 17 اپریل 2025 19:45

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)ایڈیشنل سیشن جج ساہیوال محمدفرخ حمید نے قتل کے مقدمہ کا دس سال بعدفیصلہ سناتے ہوئے عالم شیر کو عمرقید سخت اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق2014 فرید ٹائون میں عالم شیر نے رنجش کی بنا پر محمدشعبان کو قتل کر دیاجس کے بعد ملزم فرارہوگیاپولیس فرید ٹائون نے سات سال تک اشتہاری رہنے والے مجرم عالم شیر کو گرفتار کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔عدالت نے مقدمہ کی سماعت کے بعد عالم شیر کو سزا سناد ی۔