ملکی سلامتی اور اداروں کے خلاف بات کرنے والوں کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کر کے قرار واقعی سزا دی جائے،لیگی عہدیداران

جمعرات 17 اپریل 2025 21:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2025ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)لیبر ونگ کے عہدیداران نے کہا ہے کہ ماضی میں ملک کے اندر لوٹ مار کرنے، ملکی سلامتی اور اداروں کے خلاف بات کرنے والوں کے خلاف خلاف غداری کا مقدمہ درج کر کے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں اداروں کے خلاف کوئی بات کرنے کی جرات نہ کرسکے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو مرکزی صدر غلام قادر جٹ ایڈووکیٹ ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات میاں امجد اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پنجاب خان ممتاز خان نے کہا ہے کہ جو اس ملک کو لوٹتے ہیں اور عوام کا خون نچوڑتے ہیں آج کروڑ پتی نہیں ارب اور کھرب پتی ہو گئے ہیں پھر بھی اس ملک اور اداروں کو برا بھلا سمجھتے اور گالیاں نکالتے ہیں ،ایسے باغی اور غداروں کو کسی بھی صوبے کے اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ انتشاری ٹولے نے پہلے اوورسیز کو ورغلانے کی ناکام کوشش کی اب یہ لوگ وکلا کو بیساکھی کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں ،انشاءاللہ ان کا ہر حربہ ناکام ہو گا اوورسیز، وکلاء، اساتذہ ،تاجر برادری سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگ عوام اور ملک و قوم کے ساتھ کھڑے ہیں اور مٹھی بھر دشمن اس ملک کا بال بیکا بھی نہ کر سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :