
شالا وسدا روے پنجاب،صوبہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب دیہاڑ کی تین روزہ رنگا رنگ تقریبات کا الحمرا میں آغاز
جمعرات 17 اپریل 2025 22:40
(جاری ہے)
وزیراعلی مریم نواز نے پینٹنگ کو سراہا۔وزیر اطلاعات وثقافت عظمی زاہد بخاری نے خطاب میں تفصیلی بریفنگ دی اور وزیراعلی مریم نواز کی آمد کا خیر مقدم کیاگیا۔
وزیر اعلی مریم نوا نے برنی گارڈن میں انوکھے اور منفرد پنڈ کا تفصیلی دورہ کیا۔وزیراعلی مریم نواز نے چوڑیوں،کھگو گھوڑے،کھسے،بلاک پرنٹ،مکیش اور گوٹا کناری ملبوسات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔دستکاری،پنجابی پگڑی،شملے،گنڈاسا،کھنڈا،ہڑپہ اور ٹیکسلا آرٹ نمونوں کے سٹال کا معائنہ کیا۔وزیراعلی مریم نواز نے گندھارا آرٹ مجسمے، ایمبرائیڈری آرٹ،سولر پینٹنگ پینسل مائیکرو آرٹ اور چاول کے دانے پر خطاطی دیکھی۔کھجور کے رنگ برنگ پتوں سے بنی چھابی،پچھی،چنگیر،پلیٹ،پکھے کی بناوٹ کا مشاہدہ کیا۔وزیراعلی مریم نواز نے چاک پر مٹی کی برتن، کھڈی پر کپڑے کی بنت،اونٹ کی کھال کی لیمپ دیکھے اور پسند کئے۔وزیراعلی مریم نواز نے روایتی پنجابی مونڈھے،منجیاں،لکڑی کے چولہے،چوبارہ اور دیگر اشیا میں اظہارِ دلچسپی لی۔وزیراعلی مریم نواز نے دستکاری سٹال پر ننھی وردا اور دیگر فنکاروں کی خواہش پر تصاویر بنوائیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے روایتی دیہاتی ماحول دیکھ کر اظہار مسرت،منفرد آئیڈیاکو سراہا۔وزیراعلی مریم نواز نے پنڈ میں چھپر چھت والے روایتی گھروں،فرنیچر،مٹی کے برتن اور دیگر روز مرہ استعمال کی روایتی اشیا دیکھ کر اظہار مسرت کیا۔وزیراعلی مریم نواز پنجاب ثقافت دیہاڑ کی تقریب میں حامد رانا،سہیل اصغر، راشد محمود،عارف لوہار،ریشم اور دیگر سینئرفنکاروں کے درمیان بیٹھ گئیں۔تقریب میں انسٹرومنٹل ٹیون پر قومی ترانے پیش کیا۔غیر ملکی سفارتکاروں،صوبائی وزرا، معاونین،افسران اور دیگر شرکا نے پگڑیاں پہن کر شرکت کی۔تقریب میں پیلے اور سرخ پنجابی لاچے کرتے میں ملبوس ڈھولچیوں نے فن کا مظاہرہ کیا۔رنگا رنگ روایتی ملبوسات پہنے فنکاروں نے گیدا پیش کیا اور روایتی جوش وخروش سے للکارے۔پنجاب ثقافت دیہاڑ کی تقریب میں روایتی بھنگڑا،ماہیے اور ٹپے بھی پیش کئے گے۔معروف گلوکار ہ حنا نصراللہ نے منفرد انداز میں پنجابی صوفی کلام پیش کیا،دیگر فنکاروں کی پرفارمنس دیکھی۔صوبائی وزیر ثقافت و اطلاعات عظمی زاہد بخاری نے پنجاب دیہاڑ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ75 سال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بڑے پیمانے پر پنجاب دیہاڑ منایا جا رہا ہے۔پنجاب کی ثقافت اتنی وسیع و عریض ہے کہ اسے لفظوں اور سٹالز میں سے شو کیس کرنا ممکن نہیں۔پنجاب دیہاڑ کی تقریب میں ہر ڈویژن کا روایتی ثقافتی سٹال لگایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کا کلچر اب یتیم نہیں رہا،مریم نواز نے کلچر کو اصل روح سے بحال کیا۔وزیر اعلی مریم نواز فنکاروں کی سرپرستی کر رہی ہیں۔ترکیہ وزٹ پر وزیر اعلی مریم نواز عالمی توجہ کا مرکز بنی رہی۔پنجاب کا ہر شہر اپنی منفرد پہچان رکھتا ہے۔محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف فنکاروں سے ڈائریکٹ رابطے میں رہتے ہیں۔فنکاروں کے لئے پیکچ اور مراعات لائیں گے۔تقریب میں دیگر فنکاروں نے بھی شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
سندھ حکومت نے 2 روز کی عام تعطیل کا اعلان کردیا
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پرخانیوال میں محرم الحرام پر مثالی انتظامات کئے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر
-
دین اسلام کے اسلامی سال کی ابتدا بھی قربانی سے ہے اور اختتام بھی قربانی سے،ثروت اعجاز قادری
-
چوہدری شجاعت حسین،چوہدری سالک حسین،طارق حسن و دیگر قائدین کا کراچی آمد پر بھرپور استقبال کیاجائے گا،ق لیگ کراچی
-
لاہور، سوشل میڈیا ایپ پر خریدار بن کر موبائل فونز، موٹر سائیکل ہتھیانے والا ملزم گرفتار
-
وزیراعلی مریم نواز کی ہدایات پر ایکوا کلچر سے متعلق جائزہ اجلاس
-
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ہراسمنٹ کیس میں گریڈ 20 کے افسر معظم سپرا کو بری کر دیا
-
عمر ایوب نااہلی کیس، الیکشن کمیشن کی پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کی ہدایت
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بسوں کے کرایوں میں بھی اضافہ
-
حکومت نے مہنگائی پر قابو پا کر معیشت کو استحکام دیا، آئندہ مالی سال میں حکومت کا ہدف ایکسپورٹ لیڈ گروتھ اور زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہے ، بلال اظہر کیانی
-
اسلام آباد پولیس نے سردار فہیم کے ہائی پروفائل قتل سمیت اندھے قتل کے کئی کیسز کا کامیابی سے سراغ لگایا ہے، لوگوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے، طلال چوہدری
-
فیصل کریم کنڈی سے عمان کے بوشر بائیکر کلب کے بائیکرز کی ملاقات ، مختلف امورپر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.