
آڈیو لیکس کیس،علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار
کیس کی آئندہ تاریخ پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی، ایڈیشنل سیشن جج رانا مجاہد رحیم کی عدم دستیابی کے باعث علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
فیصل علوی
جمعہ 18 اپریل 2025
12:23

(جاری ہے)
قبل ازیں بھی پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو 40 روزہ حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس صلاح الدین نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی تھی۔وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کی میٹنگ تھی اس لئے وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔یاد رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے تھے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ہ علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کی تھی۔وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا تھاکہ علی امین گنڈا پور پشاور ہائی کورٹ سے ضمانت پر ہیں، عدالت پہلے بریت کی درخواست سن لے اس کیلئے حاضری بھی ضروری نہیں تھی۔بعدازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 26 اپریل تک ملتوی کر دی تھی۔مزید اہم خبریں
-
’بدھ مت کا تبتی نظریہ میرے بعد بھی برقرار رہے گا‘، دلائی لامہ
-
صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
-
ہونڈا کی مختلف ماڈلز کی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ، عوامی سواری مزید مہنگی ہوگئی
-
پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر ممبران کو حلف لینے سے روک دیا
-
نئے مالی سال کے آغاز پر پہلے ہی دن سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی
-
ترکی: پیغمبر اسلام کا خاکہ بنانے والا کارٹونسٹ حراست میں
-
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
-
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
-
ٹرمپ نے شام پر عائد پابندیوں کو باضابطہ ختم کر دیا
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.