Live Updates

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر عمر ایوب ،شبلی فراز نے ایک بار پھر عدالت سے رجوع کرلیا

اڈیالہ جیل حکام کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کیلئے دونوں رہنماء اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے،پی ٹی آئی رہنماء بائیومیٹرک تصدیق کروانے کے بعد جیل حکام کیخلاف درخواست دائر کریں گے

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 18 اپریل 2025 13:17

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر عمر ایوب ،شبلی فراز نے ایک بار پھر عدالت ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل 2025)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب اور پی ٹی آئی رہنماء شبلی فراز نے ایک بار پھر عدالت سے رجو ع کرلیا، اڈیالہ جیل حکام کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کیلئے دونوں رہنماء اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے ،پی ٹی آئی رہنماء بائیومیٹرک تصدیق کروانے کے بعد باقاعدہ طور پر جیل حکام کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔

اس موقع پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی علیمہ خان اور عظمیٰ خان بھی اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچی ہیں جبکہ تحریک تحفظ آئین کے رہنما اخونزادہ حسین بھی ہائیکورٹ پہنچ گئے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات نہ کروانے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا تھا جس پر عدالت عالیہ نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے پارٹی رہنماوں اور فیملی کی ملاقات کیلئے منگل اور جمعرات کا دن مقرر کیا تھا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں بھی اڈیالہ جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان،عظمیٰ خا ن سمیت پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹرگوہر،پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم اور ظہیر عباس چوہدری کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرنے سے روک دیاتھا۔جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہم پریشان تھیں۔ ہمیں اپنے بھائی عمران خان سے3 ہفتے سے ملاقات کرنے نہیں دی جا رہی تھی۔

جیل کے باہرپولیس تعینات کر دی گئی تھی تاکہ ہم ملاقات نہ کر سکیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں ہم پریشان نہیں ہوں گے تو کیا ہوں گے؟ اگر ملاقات نہیں کرنے دیں گے تو ہم یہیں بیٹھیں گے۔ایس ایچ او صدر بیرونی اعزاز عظیم نے ان کو گھر جانے کی پیشکش کی تھی تاہم علیمہ خانم بضد رہیں اور کہتی رہیں کہ ہماری بھائی سے ملاقات کروائی جائے نہیں تو ادھر ہی رہیں گے پی ٹی آئی نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات نہ کروانے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا تھاجس پر عدالت عالیہ نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے پارٹی رہنماوں اور فیملی کی ملاقات کیلئے منگل اور جمعرات کا دن مقرر کیا تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات