صبا تالپور کی جیت جمہوریت ،اس پر یقین رکھنے والوں کی معراج ہے‘حسن مرتضیٰ

این اے 213میں صبا تالپور کی شاندار کامیابی نے مخالفین کے دانت کھٹے کر دئیے

جمعہ 18 اپریل 2025 17:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ اہلیان عمر کوٹ نے ایک بار پر تیر کو نشانے پر لگایا ہے،این اے 213میں صبا تالپور کی شاندار کامیابی نے مخالفین کے دانت کھٹے کر دئیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صبا تالپور کی جیت جمہوریت اور اس پر یقین رکھنے والوں کی معراج ہے، جیالے حیدر آباد میں چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں جشن منائیں گے۔حسن مرتضی نے کہا کہ سندھ کے ووٹرز نے ایک مرتبہ پھر پیپلز پارٹی کو سیاسی پزیرائی دی ہے۔