برقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی ،کیسکو ترجمان

جمعہ 18 اپریل 2025 21:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق مختلف گرڈاسٹیشن اور ٹرانسمشین لائنز پر مرمتی کام کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں 20اپریل کو(بروزاتوار) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کی11Kv اولڈسمنگلی، پی ٹی وی، ملک پلانٹ، جناح روڈ، سورج گنج بازار،ایم ای ایس، کیسکو، عالم خان، مارک فیکٹری، ایف سی ہسپتال، مالک اور کسٹم فیڈروں سے صبح9بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندہوگی، نیز اُسی روز شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے جبل نور، پی اے ایف ،تکاتو، عمر، گارڈن ٹاون، سی ٹی ایس اسکول،اغبرگ، ٹی پی ایس کالونی، ریگی، بلیلی، ایگریکلچر کالج،واپڈاہسپتال فیڈروں سے دوپہر2بجے سے شام 6بجے تک بجلی بندرہے گی۔

اسی طرح کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میںترقیاتی کاموںکیلئے برقی لائینوں کی شفٹنگ اور کھمبوں کی تنصیب کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں20اپریل (بروزاتوار) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے اسٹیڈیم فیڈرسے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندہوگی ۔اسکے علاوہ 20اپریل سے 23اپریل تک (روزانہ )کوئٹہ سٹی گرڈ اسٹیشن کے 11kv جناح ٹاون، پی اے ایف سٹی، اولڈسمنگلی، عالم خان،انٹرکنیکٹر،مالک فیڈرزجبکہ سریاب گرڈاسٹیشن کے 11Kvسریاب ون،سریاب ٹو، اولڈجان محمد،نیوجان محمد، خیر بخش مری، اولڈلیاقت بازار، جائنٹ روڈ، منی مارکیٹ،سیٹلائٹ ٹاون فیڈروں سے صبح10بجے تادوپہر2بجے بجلی بندرہے گی ، نیز اُسی دنوںمیں شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے 11kvجبل نور، ویسٹرن بائی پاس، چشمہ، داریم، عمر،تکاتو،ریگی،خروٹ آباداوردوستین فیڈرز سے صبح10:30 بجے سی2:30بجے تک بجلی بند رہے گی۔

دریں اثناء نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی) کی جانب سے 20اپریل کو220Kvسبی۔کوئٹہ ٹرانسمیشن لائن پر کام کیاجائے گا جسکے باعث صبح7بجے سے شام 5بجے تک مذکورہ سرکٹ سے تقریبا220میگاواٹ کی برقی قلت پیداہوگی ،علاوہ ازیں اُسی روز 66Kvگنداخہ گرڈاسٹیشن سے صبح8بجے تاشام 4بجے بجلی کی فراہمی معطل رہیگی۔ تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پرزحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔