پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری ہمایوں خان و چیئر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کے اعزاز میں عشائیہ

جمعہ 18 اپریل 2025 21:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری ہمایوں خان و چیئر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کے اعزاز میں سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ کی جانب سے عشائیہ دیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں صدر پیپلز یونٹی آف پی آئی اے ایمپلائز ہدایت اللہ خان اور سابق مشیر وزیراعلیٰ رزاق آگر بھی شریک ہوئے۔تقریب میں پارٹی امور اور تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔