جے یو آئی کا جیکب آباد میں کینالوں کی تعمیر اور فلسطین میں قتل عام کے خلاف صوبائی رہنما ڈاکٹر اے جی انصاری کی قیادت میں مظاہرہ، 2 کلو میٹر پیدل مارچ اور پریس کلب کے سامنے دھرنا

جمعہ 18 اپریل 2025 22:33

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2025ء)جے یو آئی کا جیکب آباد میں کینالوں کی تعمیر اور فلسطین میں قتل عام کے خلاف صوبائی رہنما ڈاکٹر اے جی انصاری کی قیادت میں مظاہرہ، 2 کلو میٹر پیدل مارچ اور پریس کلب کے سامنے دھرناتفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کی جانب سے جیکب آباد میں غیر قانونی نہروں کی تعمیر اور فلسطینی عوام پر اسرائیلی بمباری کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ جے یو آئی سندھ کے پریس سیکریٹری ڈاکٹر اے جی انصاری نے کی قیادت میں جیکب آباد کے گاؤں احمد میاں سومرو سے نکالا گیا جو شدید گرمی میں دو کلومیٹر پیدل مارچ کرکے پریس کلب جیکب آباد کے سامنے دھرنے کی صورت اختیار کر گیا۔

مظاہرے کی قیادت ڈاکٹر اے جی انصاری حافظ محمد رمضان سومرو، مولانا عبدالصمد نوناری، مولانا ابوبکر بنگلانی، رجب علی رڈ، غلام قیوم سومرو، مولانا محمد امین، راشد علی سومرو، رضوان اللہ چاچڑ، تاج امروٹی، قاضی ممتاز، نجف علی رڈ، غلام اللہ سومرو، قاری عبدالطیف اور حضور بخش سمیت دیگر رہنماؤں نے کی شرکاء کے ہاتھوں میں نہروں کے خلاف اور فلسطین سے اظہار یکجہتی پر مبنی بینرز اور پلے کارڈز تھے۔

(جاری ہے)

مارچ کے دوران مظاہرین۔غزہ پر بمباری شیم شیم، "ظلم کے نظام کو نہیں مانتی" اور "نہروں کے منصوبہ نامنظور" کے نعرے لگا رہے تھے۔پریس کلب کے سامنے دہرنے سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ فلسطین میں جاری مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی شرم ناک ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فلسطینی عوام کی عملی مدد کی جائے اور اسرائیلی مظالم کے خلاف سفارتی سطح پر آواز بلند کی جائے۔رہنماؤں کا کہنا تھا کہ نہریں کے منصوبے سندھ کے حقوق پر ڈاکا ہیں، اور اگر یہ منصوبے واپس نہ لیے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔