نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے لارڈ سرفراز آف کنسنگٹن کی قیادت میں وفد کی ملاقات

جمعہ 18 اپریل 2025 22:53

نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے لارڈ سرفراز آف کنسنگٹن کی قیادت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے لارڈ سرفراز آف کنسنگٹن کی قیادت میں وفد نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفد میں لارڈ اینڈ لیڈی لنکاسٹر ڈاکٹر ابراہیم الموجیل اور دیگر کاروباری رہنما شامل تھے۔ انہوں نے پاکستان کے بھرپور سیاحتی منظرنامے اور بڑھتی ہوئی کاروباری صلاحیت کی تعریف کی۔ نائب وزیر اعظم نے اس موقع پر پاکستان اور برطانیہ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور عوام سے عوام کے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے برطانوی پارلیمنٹیرینز کے اہم کردار پر زور دیا۔