دادو،درگاہ شہید مخدوم بلاول میں میت کی تدفین پر جھگڑا، 3 افراد زخمی

جمعہ 18 اپریل 2025 20:50

دادو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)سندھ کے ضلع دادو میں درگاہ شہید مخدوم بلاول میں پیر کی تدفین کیلئے ورثا اور مریدوں میں جھگڑا ہوگیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پیر کی میت کی تدفین پر جھگڑا ہوا، جس میں 3 افراد زخمی ہوئے، مرحوم کے اہلخانہ درگاہ کے صحن میں تدفین کرنا چاہتے تھے۔پولیس کے مطابق مرحوم کے ورثا کا جھگڑا درگاہ کے مریدوں سے ہوا، تاہم درگاہ کے قریب مرحوم کی تدفین کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :