Live Updates

حکومتی سرپرستی سے پاکستان اربوں ڈالر کی عالمی آرگینک مارکیٹ میں اہم کھلاڑی کے طور پر سامنے آ سکتا ہے' نجم مزاری

ہفتہ 19 اپریل 2025 14:32

حکومتی سرپرستی سے پاکستان اربوں ڈالر کی عالمی آرگینک مارکیٹ میں اہم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2025ء) آرگینیک خوراک اور مصنوعات کے تحقیقی ادارے کے سربراہ نجم مزاری نے کہا ہے کہ حکومت آرگینک خوراک اورمصنوعات کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے کامیاب ممالک خصوصاًچین کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کا آغاز کرے ،حکومت سرپرستی کرے تو پاکستان اربوں ڈالر کی عالمی آرگینک مارکیٹ میں ایک اہم کھلاڑی کے طور پر ابھر کرسامنے آ سکتا ہے ۔

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آرگینک خوراک اور مصنوعات کے منصوبوں کو فروغ دے کر پاکستان اپنی برآمدی فہرست میں اضافے کے ذریعے ملک کے لئے قیمتی زر مبادلہ حاصل کر سکتا ہے ۔انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اس حوالے سے پائلٹ پراجیکٹ کا اعلان کیا جائے اور اس کے لئے باضابطہ بجٹ بھی مختص کیا جائے جس سے نجی شعبہ بھی اس جانب راغب ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نےمختلف رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چین ،امریکہ ،جرمنی، ہالینڈ، نیوزی لینڈ اور ترکی جیسے ممالک پہلے ہی آرگینک مصنوعات کی پیداوار، تحقیق اور عالمی مارکیٹنگ میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ان ممالک سے شراکت داری جدید زرعی ٹیکنالوجی، تربیت، سرمایہ کاری اور مارکیٹ تک رسائی فراہم کرے گی بلکہ ملک میں روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت نجی شعبے میں آرگینیک خوراک اور مصنوعات کے حوالے سے چھوٹے پیمانے پر سر گرمیاں ہو رہی ہیں تاہم اگر حکومت سرپرستی کرے تو اسے وسیع پیمانے پر فروغ دے کر اسے اربوں ڈالر کے برآمدی شعبے میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات