بلوچستان،دکی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، مزدوروں، فورسز پر حملوں میں ملوث 5 دہشتگرد ہلاک

ہفتہ 19 اپریل 2025 15:31

دکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)بلوچستان کے علاقے دکی میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے مزدوروں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دکی کے علاقے ڈبر پہاڑی کے مقام پر کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، جو دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔دہشت گرد کوئٹہ میں کان کے مزدوروں، فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے، مرنے والوں کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد کوئٹہ بھیج دی گئیں ۔