چین پر نئی امریکی پابندیوں سے تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

امریکی خام تیل کی قیمت دو ڈالر بڑھ کر 64.45 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ،رپورٹ

ہفتہ 19 اپریل 2025 16:03

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)امریکا کی جانب سے چین پر نئی پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، جس کے باعث تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے ک ے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تین فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔امریکی خام تیل کی قیمت دو ڈالر بڑھ کر 64.45 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔اسی طرح برطانوی خام تیل کی قیمت میں بھی دو ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 67.85 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہورہا ہے۔