سیالکوٹ پولیس کی گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کارروائیاں، 60 ملزمان گرفتار

ہفتہ 19 اپریل 2025 17:34

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2025ء) سیالکوٹ پولیس نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 60 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے کرائم فری پنجاب کے ویژن کے تحت سیالکوٹ پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں میں کل 60 ملزمان کو حراست میں لیا جن میں 33 اشتہاری بھی شامل ہیں ، 3 منشیات فروش، 7 ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان اور 17 ٹارگٹڈ افینڈرز ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 3880 گرام چرس، 5 پسٹل، ایک عدد رائفل اور 17 گولیاں برآمد کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔