انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی کو جلا وگھیراو کے الزام میں درج مقدمہ میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت پر وکلا سے دلائل طلب کر لیے

ہفتہ 19 اپریل 2025 20:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2025ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے لاہور کے علاقے کینٹ میں واقع راحت بیکری کے باہر نو مئی کے واقعات میں جلاو گھیرا وکے الزام میں درج مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے ان کے وکلا سے دلائل طلب کر لیے عدالت نے کارروائی 22 اپریل تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

عدالت کے جج منظر علی گل نے ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔