
پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ماحول ساز گار ،جدید ٹیکنالوجی سے معاشی بہتری ،روز گار کے زیادہ مواقع حاصل ہو سکتے ہیں‘شہباز شریف
ہفتہ 19 اپریل 2025 22:07

(جاری ہے)
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں،حکومت اندرونی و بیرونی سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے کوشاں ہے ،ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے میدان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ،جدید ٹیکنالوجی سے معیشت میں بہتری اور روز گار کے زیادہ مواقع حاصل ہو سکتے ہیں، پاکستان میں سرمایہ کاری بالخصوص معدنیات کے شعبے مشترکہ منصوبے شروع کرنے کے لئے تمام مذکورہ ممالک کو دعوت دیتے ہیں،کان کنی اور معدنیات کے شعبے میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا بہترین موقع ہے ۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کی آبادی 60فیصد سے زائد نوجوانوں پر مشتمل ہے ،ہمارے نوجوان ذہین ، قابل اور بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں،نوجوان خود کو جدید تکنیک اورپیشہ وارانہ تربیت سے آراستہ کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی دن رات محنت اور مثبت پالیسیوں کی بدولت پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے ، ہم نے ان پروڈکشنز سے چھٹکارا حاصل کرلیا ہے جو مصنوعات ہمیں بیرونی ممالک سے در آمد کرنی پڑتی تھیں، کان کنی اور دیگر معدنیات میں پاکستان مالا مال ہے ،ہمیں جدت ، تحقیق اور ترقی کی طرف جانا ہے اور عصر حاضر کی جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کر کے پاکستان ان شعبوں میں اپنے مطلوبہ معاشی اہداف با آ سانی حا صل کر سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ پر آگئی ہے، پالیسی ریٹ ساڑھے 22فیصد سے کم ہو کر 12فیصد پر آگیا ہے، سٹاک مارکیٹ روزانہ کی بنیاد پر کامیابی کی بلندیوں کو چھو رہی ہے ،حکومت نے حال ہی میں بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی ہے جس کا مقصد ہر صنعت کی پیداواری لاگت اور بنیادی اشیا ضرور یہ کی قیمتوں میں کمی لانا ہے اور نوجوانوں کے لئے روز گار کے مواقع پیدا کرنا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم مشترکہ منصوبوں سے سب کو خوشحالی و ترقی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں ،دنیا نے زراعت میں بہت ترقی کی اور آگے نکل گئی لیکن ہم قیمتی وقت کا ضیاع کرتے رہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ وزیرِ تجارت سمیت متعلقہ محکموں کو شاندار ایونٹ پر مبارکباد دیتا ہوں، وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز اور وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نمائش میں زرعی مشینری، قیمتی پتھر، ادویات اور دیگرشاندار اسٹالز ہیں، ہمیں جدت، تحقیق اور ترقی کی طرف جانا ہے، رواں سال 2025 کا یہ بہترین پروگرام ہے جس میں تجارتی و اقتصادی لحاظ سے کامل مہارت کا مظاہرہ کیا گیا ہے جبکہ چین ، افریقہ ،مشرق وسطی ، یورپ امریکہ ، ترکی اور دیگر ممالک سے معززین کو دیکھ کر خوشی ہو ئی ، میں نے ایک ایسے تاریخی مقام کا دورہ کی جہاں زراعت و صنعت کے میدان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں جن سے فائدہ حاصل کر کے دو طرفہ ممالک کے درمیان تجارت ودوستانہ تعلقات کو فروغ دیا جاسکتا ہے جس سے بے روز گاری میں کمی اور زرمبادلہ میں اضافہ ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہی موقع ہے کہ پاکستان تمام ممالک کو ملک میں بلا خوف و خطر سرمایہ کاری اور اقتصادی سرگرمیاں کے آ غاز کی دعوت دیتا ہے ، انجینئز،نگ، فارماسیوٹیکل، زرعی مشینری، سرجیکل آلات، انفارمیشن ٹیکنالوجی ،ہمارے پاس نہایت قابل اور نوجوان قیادت موجود ہے جس سے استفادہ کر کے ہم اپنی ملکی معیشت مستحکم کرسکتے ہیں۔ نمائش میں860 غیر ملکی مندوبین نے شرکت کی، اس موقع پر کئی ملکوں کے ساتھ سمجھوتوں اور معاہدوں پر دستخط بھی کئے گئے ۔مزید اہم خبریں
-
پاک بھارت لڑائی اور چین کے لیے انٹیلی جنس کے مواقع
-
پاک بھارت کشیدگی: فیک نیوز کی بھرمار، پتہ کیسے چلائیں
-
غزہ: لوگوں کو ’پھنسانے‘ کے لیے امداد کے استعمال کا اسرائیلی منصوبہ مسترد
-
پاک بھارت کشیدگی، بھارتی پنجاب کے سکھوں کا مودی سرکار کیخلاف کھڑا ہونے اور مزاحمت کرنےکا اعلان
-
جرمن چانسلر نیٹو کے مستقبل کے بارے میں اب زیادہ پرامید
-
بھارتی رافیل طیاروں کی تباہی آسمان پر پاکستان کے راج کا اعلان ہے
-
بھارت پاک فضائیہ کے پائلٹ کو پکڑنے کا دعویٰ کررہا ہے اگرپکڑا ہے توسامنے لائے
-
جب پاکستان اپنے دفاع میں کارروائی کرے گا تو پوری دنیا دیکھے گی
-
اسرائیلی ساختہ ہاروپ ڈرون، کتنا مؤثر جنگی ہتھیار؟
-
بھارت کو ’صورت حال کی سنگینی‘ کا اندازہ شاید اب ہوا ہے
-
اقوام متحدہ اور عالمی ادارے پہلگام واقعہ کی تحقیقات کریں ، مولانا فضل الرحمان
-
وزیراعظم کا نجی شعبے سے تعلق رکھنے والی ممتاز کاروباری شخصیات اور ماہرین کی تجاویز کا خیر مقدم اور قابل عمل تجاویز کو بجٹ میں شامل کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.