
جماعت اپنے اصولی موقف اور عوامی خدمت کی راہ سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی، جے یو آئی بلوچستان
ہفتہ 19 اپریل 2025 20:15
(جاری ہے)
مرکزی مجلسِ عمومی کے ہونے والے اجلاس میں ملک کی داخلی سیاسی صورت حال کا نہایت باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا۔
ہر پہلو پر سنجیدہ مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین کیا جائے گا، اور ان شا اللہ جمعیت علمائے اسلام اپنے اصولی موقف اور عوامی خدمت کی راہ سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔ ہمارے مخلص اور جانثار کارکنان ہر میدان میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاتے رہے ہیں، جو ہمارے قافلے کی اصل طاقت اور بنیاد ہیں۔ یہی کارکنان ہر آزمائش میں چراغ جلائے رکھتے ہیں اور ظلمتوں کو چیرتے ہوئے منزل کی جانب رواں دواں رہتے ہیں۔جمعیت علمائے اسلام نے گزشتہ ہونے والے انتخابات اور حکومت کو، جو دھاندلی اور جھرلو انتخابات کے بل بوتے پر مسلط کی گئی، روزِ اول ہی سے مسترد کر دیا تھا۔ہمارے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا، جسے ہم صرف ایک سیاسی چال نہیں بلکہ قوم کے اعتماد پر حملہ اور جمہوری اقدار کی صریح پامالی سمجھتے ہیں۔ہم اس یقین کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں کہ ظلم کے آگے خاموشی اختیار کرنا ظلم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔جمعیت علمائے اسلام کے کارکنان ہر میدان میں اپنے حق کی خاطر ڈٹ کر کھڑے رہے ہیں اور رہیں گے۔ ہمارے لیے حق کی راہ میں رکاوٹیں اور مشکلات کوئی نئی بات نہیں، کیونکہ ہم نے ہمیشہ کانٹوں پر چل کر پھولوں کی فصل اگائی ہے۔بلوچستان کے کارکنان، جو قربانی، ایثار اور وفاداری کی روشن مثال ہیں، اپنے محبوب قائد حضرت مولانا فضل الرحمن حفظہ اللہ کے ہر حکم پر لبیک کہنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ جب بھی قیادت کی آواز بلند ہوتی ہے، بلوچستان کے جیالے سب سے پہلے صفِ اول میں ہوتے ہیں، خواہ کٹھن سے کٹھن گھڑی کیوں نہ ہو۔بلوچستان کے کارکنان نے ہمیشہ آندھیوں سے آنکھیں چار کیں اور طوفانوں سے راستہ مانگا۔ ان شا اللہ اس مرتبہ بھی بلوچستان سب سے آگے ہوگا، اور ہماری صفوں میں اتحاد و یگانگت کی ایک ایسی مثال قائم ہوگی جسے دنیا یاد رکھے گی۔عالمی سطح پر اہلِ اسلام کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے بھی جمعیت علمائے اسلام کا کردار کسی سے پوشیدہ نہیں۔آج پوری دنیا میں مسلمان ظلم، جبر اور ناانصافی کا شکار ہیں۔ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیلی درندوں کا ظلم انسانی تاریخ کی سیاہ ترین داستانوں میں شامل ہو چکا ہے۔ ایسے نازک حالات میں جب بیشتر عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں، جمعیت علمائے اسلام نے عملی طور پر میدان میں آ کر اہلِ فلسطین کے حق میں آواز بلند کی ہے۔ہم نے نہ صرف زبانی دعوے کیے، بلکہ عملی اقدامات سے دنیا بھر میں یہودی ظلم اور صہیونی لابی کے چہرے کو بے نقاب کیا ہے۔ ہماری جماعت کا ہر کارکن فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ ہے، اور ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ ان شا اللہ ظلم کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔جمعیت علمائے اسلام سمجھتی ہے کہ مسئلہ فلسطین محض ایک زمین کا مسئلہ نہیں، بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے وقار، آزادی اور بقا کا مسئلہ ہے۔ ہم نے ہر فورم پر، ہر محاذ پر اسرائیلی ظلم کو بے نقاب کیا اور یہ عہد کیا ہے کہ مظلوموں کی حمایت اور ظالموں کی مخالفت میں کبھی کوئی کمزوری نہیں دکھائی جائے گی۔ہماری جدوجہد اس یقین پر مبنی ہے کہ باطل کے ایوان ایک دن ضرور زمیں بوس ہوں گے اور حق کا سورج ایک دن پوری آب و تاب کے ساتھ طلوع ہو گا۔فلسطین کے بچے، بوڑھے اور جوان ہماری دعاں کا حصہ بھی ہیں اور ہماری سیاسی جدوجہد کا مقصد بھی۔جمعیت علمائے اسلام کے کارکنان جانتے ہیں کہ امت ایک جسم کی مانند ہے،اور جب جسم کا ایک حصہ تکلیف میں ہو تو پورا جسم بے چین ہو جاتا ہے۔ اسی احساس کے تحت ہم نہ صرف فلسطین بلکہ کشمیر، افغانستان اور دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ ان شا اللہ، ہماری یہ جدوجہد رنگ لائے گی اور ایک دن حق کا پرچم ظلم کے محلات پر لہرائے گا۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب کے تمام بڑے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافے بارے الرٹ جاری
-
اوورسیز پاکستانیوں کو 120 دن کیلئے ٹیکس فری موبائل رجسٹریشن کی سہولت حاصل ہے، پی ٹی اے
-
مریم نواز کا ضلع باجوڑ بم دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیا ع پر اظہار افسوس، لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار
-
بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی میں شامل ہونے والے آزاد جموں و کشمیر کے سیاسی رہنمائوں کی ملاقات
-
پنجاب بھر میں 1370 ٹریفک حادثات میں 09 افراد جاں بحق ،1198 زخمی
-
کسی بھی درخواست کو التوا میں نہ رکھا جائے اور قانون کے مطابق فوری کارروائی عمل میں لائی جائے، ڈپٹی کمشنر
-
گھریلو ناچاقی کے بعد 5دن سے لاپتہ جواں سال لڑکی مل گئی
-
پی ایچ اے لاہور کی جانب سے فلاور شاپ پر پھولوں کی ہوم ڈیلیوری سروس کا آغاز
-
وزیراعلیٰ مری سے واپسی پر فیلڈ ہسپتال دیکھ کر رک گئیں،اچانک معائنہ ، دستیاب سہولتوں کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا سینٹرل کنٹرول روم کا دورہ، مرکزی جلوسوں و مجالس کی لائیو مانیٹرنگ کا جائزہ لیا
-
صوبائی وزیر فیصل ایوب کھوکھرکا دورہ ملتان ، محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا
-
بزدلانہ اقدام سے حکومت اور عوام کے حوصلے پست نہیں ہوں گے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی باجوڑ دھماکے کی مذمّت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.