روانڈا کے وزیر خارجہ امور وبین الاقوامی تعلقات ایمبسیڈر اولیور جان پیٹرک سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اتوار 20 اپریل 2025 10:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2025ء) روانڈا کے وزیر خارجہ امور وبین الاقوامی تعلقات ایمبسیڈر اولیور جان پیٹرک سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

اتوار کو دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان آمد پر ہوائی اڈے پر وزارت خارجہ کے ڈی جی افریقہ،پاکستان میں روانڈا کے ہائی کمشنر اور وزارت خارجہ کے اعلی حکام نے ان کا استقبال کیا۔