چیچہ وطنی میں ایک شخص نے زمین کے تنازعہ پر اپنے چچا اور اسکے بیٹے کوگولیاں مار کر قتل کردیا،ملزم فرار

اتوار 20 اپریل 2025 14:20

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2025ء) چیچہ وطنی میں ایک شخص نے زمین کے تنازعہ پر اپنے چچا اور اسکے بیٹے کوگولیاں مار کر قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی تاثیر ریاض چیمہ کے مطابق گاؤں 47،بارہ ایل میں ملزم رانا مزمل کا اپنے چچا رانا ذوالفقار سے 2کنال زرعی اراضی کا تنازعہ چلا آرہا تھا،ملزم نے اپنے چچااوراسکے بیٹے طاہر کو صلح کے بہانے اپنے ڈیرہ پربلایا اور بات چیت کے دوران پستول سے فائرنگ شروع کردی جس سے باپ بیٹاگولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے اور دونوں نے طبی امداد سے قبل ہی دم توڑ گیا،ملزم اسلحہ سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،مقتول طاہر پانچ بہنوں کااکلوتا بھائی اور ملزم مزمل کا بہنوئی بھی تھا، پولیس نے مقتول ذوالفقار کی بیوی شہناز بی بی کی مدعیت میں ملزم کیخلاف زیر دفعہ302ت پ مقدمہ درج کرکے تفتیش کاآغاز کردیا ہے۔

\378