لاہور کے تاریخی ورثے کی بحالی کے منصوبے کیلئے فوکل پرسنز مقرر کئے جائیں، امید ہیں حکومت منصوبے کے آغاز سے قبل متاثر ہ تاجروں کی مالی معاونت کویقینی بنائیگی ، صدر آل پاکستان انجمن تاجران اشرف بھٹی

اتوار 20 اپریل 2025 14:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2025ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ حکومت لاہورکے تاریخی ورثے کی بحالی کے منصوبے میں متاثر ہونے والے تاجروں کو کاروبار کیلئے متبادل جگہ اور مالی معاونت کو یقینی بنائے گی ، تحفظات سے آگاہی اور انہیں بروقت دور کرنے کیلئے تاجر تنظیموں کے نمائندوں سے بلا تاخیر مشاورت کا عمل شروع کیا جانا چاہیے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے ایک بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ لاہور ایک تاریخی شہر ہے اور ورثے کی حیثیت رکھتا ہے ، حکومت کی جانب سے اس حوالے سے جو منصوبہ شروع کیا جارہا ہے اس میں حقیقی تاجروں کے مفادات کا خیال رکھاجا نا ضروری ہے ، ہم پر امید ہیں کہ حکومت منصوبے کے آغاز سے قبل متاثر ہونے والے تمام تاجروں کو متبادل جگہ اورمالی معاونت کو یقینی بنائے گی ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم تجاوزات قائم کرنے اور ناجائز قابضین کے ساتھ نہیں ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس منصوبے کے حوالے سے فوری طو رپر فوکل پرسنز مقرر کئے جائیں جو اتفاق رائے میں کردار کے ساتھ ساتھ تاجروں کو اصل حقائق سے آگاہ رکھیں تاکہ منفی افواہیں نہ پھیلیں۔

متعلقہ عنوان :