سوات ،ہڑتال کو کامیاب بنانے کیلئے جماعت اسلامی کی صدرملاکنڈ ڈویژن ٹریڈرزفیڈریشن اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سے ملاقات

اتوار 20 اپریل 2025 18:10

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2025ء)سوات میں ہڑتال کو کامیاب بنانے کیلئے جماعت اسلامی سوات کے وفد نے نائب امیر جماعت اسلامی سوات، اختر علی خان کی قیادت میں ملاکنڈ ڈویژن ٹریڈرزفیڈریشن کے صدر عبدالرحیم اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات کے صدرمحمد مشتاق خان ایڈووکیٹ کے ساتھ ملاقات کی ۔ وفد میں یوسف علی، محمد نعیم اللہ ، حاجی حیات علی اور برکت علی بابا ان کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اخترعلی خان نے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کا پیغام ان کو پہنچایا اوران سے اپیل کی کہ وہ غزہ کے مظلوم مسلمانوں پر جاری ظلم کے خلاف اور ان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے 26 فروری کو اعلان کردہ ملک گیر شٹر ڈان ہڑتال کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ملاکنڈ ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے وفد کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے اور ہم اس ہڑتال کو ہر صورت کامیاب بنائیں گے۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات نے بھی ہڑتال حمایت کا اعلان کیا ۔