
وفاق پہلے نہروں کا منصوبہ ختم کرنے کا اعلان کرے، پھر مذاکرات کریں گے،میئرکراچی
پنجاب کے وزرا کے بیانات کی وجہ سے نہروں کا معاملہ خراب ہوا ۔ وزیراعظم سے فیصلہ چاہتے ہیں، وفاقی حکومت کو نہروں کے منصوبے سے دستبردار ہونا چاہیے،مرتضی وہاب کی ایمپریس مارکیٹ میں پارکنگ ایریا کے افتتاح کے موقع پر گفتگو
اتوار 20 اپریل 2025 18:10

(جاری ہے)
مرتضی وہاب نے کہا کہ ہم نے غیر مشروط طور حکومت کا ساتھ اس لیے دیا تھا کیونکہ ہمیں ملک میں امن اور خوشحالی پیاری ہے پنجاب کے وزرا کے بیانات پر یہ معاملات خراب ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات بلکل عیاں ہے کہ پانی کم ہوتا جارہا ہے، ایک حصے کا پانی کاٹ کر دوسرے کو نہیں دیا جاتا، صدر زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلی سندھ کہہ چکے ہیں کہ کینالوں پر ہمیں کیا تحفظات ہیں، ہم ترقی کے حق میں ہے لیکن پانی کی کمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ خود فرمارہی ہے کہ پانی کے لیے کام کیا جائے، وزیر اعظم شہباز شریف کو فوری طور پر کینالوں کے منصوبے کو روکنا چاہیے۔قبل ازیں، میئر کراچی نے ایمپریس مارکیٹ میں پارکنگ ایریا کا افتتاح کردیا، انہوں نے بتایا کہ پارکنگ ایریا میں 500سے زائد گاڑیوں کی گنجائش ہے، عوام سے جو وعدہ کیا تھا آج اسے وفا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایمپریس مارکیٹ ایک تاریخی جگہ ہونے کے ساتھ مسائل کا گڑھ بھی ہے جہاں سے گزرتے ہوئے لوگوں کومشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے، کے ایم سی نییہاں کے لوگوں کومشکلات سے نکالنے کا عہد کیا۔انہوں نے کہا کہ اختیارات کارونا نہیں رورہے، شہرکی ترقی کیلیے کام کرتے رہیں گے، ترقیاتی منصوبوں کی راہ میں آنے والوں کومتبادل جگہ دیں گے،شہری اپنی ذمہ داری کا احساس کریں، انتظامیہ کا ساتھ دیں۔مرتضی وہاب نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کوبڑی فنڈنگ ملی لیکن کام کچھ نہیں کیا، معاملات خوش اسلوبی سے حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، 30اپریل کو ڈینسوہال عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
چیچہ وطنی،چار اسلحہ بردار ڈاکوؤں نے کاشتکار کو گولی مار کر23ہزار کی نقدی لوٹ لی،ملزم فرار
-
بھارت سے ادویات اور کپڑے کی درآمد پر مکمل پابندی عائد
-
بیرسٹر سیف کا عمران خان کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ
-
پی ٹی آئی کی رات گئے لاہور کی مختلف شاہراہوں پر موٹر سائیکل ریلی
-
پاک بھارت کشیدگی، 3غیر ملکی ایئر لائنز نے دونوں ملکوں کیلیے پروازیں معطل کر دیں
-
تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے صحت کارڈ پلس میں علاج شامل کرنے کا اعلان
-
صوبائی حکومت کی ترجیحات میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی سر فہرست ہے ،میرسرفرازبگٹی
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ڈرون حملوں کی شدید مذمت ،اداروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت
-
جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں‘سینئرصوبائی وزیر کی عوام سے اپیل
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مائوں کا عالمی دن ’’ ورلڈ مدرز ڈے ‘‘ 11مئی کوبھرپور انداز سے منایا جائے گا
-
رانا تنویرحسین سے پرویزرشید کی ملاقات ،پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو
-
ساہیوال، پڑول پمپ پرڈاکوئوں نے زمیندار کے بھائی کو گولی ماردی ،23 ہزار نقدی چھین کر فرار ،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.