وزیر مملکت مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی پر ٹماٹر اور انڈے پھینکنے والا شخص رہا

اتوار 20 اپریل 2025 19:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2025ء)وزیر مملکت مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی پر ٹماٹر اور انڈے پھینکنے والے شخص کو رہا کردیا گیا۔وزیر مملکت مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی کی گاڑی پر گزشتہ روز ٹھٹھہ میں پتھراؤ کیا گیا تھا، ان پر ٹماٹر اور انڈے بھی پھینکے گئے تھے۔

(جاری ہے)

کھئیل داس کوہستانی نے کہا کہ میری گاڑی پر سندھ کے علاقے ٹھٹھہ میں حملہ کیا گیا، پہلے گاڑی پر پتھراؤ کیا گیا پھر ڈنڈوں سے حملہ کردیا، حملے میں میں خود زخمی نہیں ہوا، میرے کچھ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق کھئیل داس کوہستانی پر ٹماٹر اور انڈے پھینکنے والے سید جلال شاہ کو رہا کردیا گیا، سید جلال شاہ کی ضمانت سول جج نے منظور کی۔