ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس، سی سی ڈی کے مجوزہ اہداف کا جائزہ

پیر 21 اپریل 2025 15:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس کا پیر کو انعقاد ہوا۔ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ، ڈی آئی جی سی سی ڈی وقاص الحسن، ایس ایس پیز سی سی ڈی، سینئر افسران اجلاس میں موجود تھے۔سی سی ڈی کے کانسٹیبل سے انسپکٹر رینک کے افسران و اہلکاروں نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منظم جرائم کے خاتمے کے لئے سی سی ڈی کے مجوزہ اہداف کا جائزہ لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ہیومن ریسورس، لاجسٹکس، ٹی او آرز، انتظامی امور بھی زیر غور آئے، ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ کی ادارے کے اغراض و مقاصد، اہداف بارے بریفنگ دی۔آئی جی پنجاب نے کہا ہے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق سنگین جرائم میں ملوث کریمنلز کا سدباب کریں، سی سی ڈی کرائم فائٹنگ سپرٹ سے سنگین جرائم کے چیلنجز سے نبرد آزما ہے،سی سی ڈی کو مطلوبہ ہیومن ریسورس، دفاتر، ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس فراہم کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب نے کہاہے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے لئے نئی ٹرانسپورٹ، فرنیچر، لاجسٹکس کی خریداری کا عمل بھی شروع کیا جاچکا ہے،سی سی ڈی کو کریمینلز ڈیٹا بیس، سرویلنس اینڈ مانیٹرنگ سسٹم، جدید لوکیٹرز، آئی ٹی ٹیکنالوجی کی مدد حاصل ہے، سی سی ڈی افسران اہداف کے حصول کے لئے بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں۔ آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ منشیات کے بڑے ڈیلرز، خطرناک کریمنلز کی گرفتاری و سزائیں، نوگو ایریاز کا خاتمہ، حساس ایونٹس کی سکیورٹی یقینی بنائیں، دہشت گردی، شر پسندی، لا اینڈ آرڈر، جرائم کا خاتمہ پنجاب پولیس کو درپیش اہم ترین چیلنجز ہیں۔