
جنوبی وزیرستان ، پولیو ٹیم پر دہشت گردوں کا حملہ جوابی فائرنگ میں ایک دہشتگرد ہلاک
ہلاک دہشت گرد سے ایس ایم جی اور راکٹ لانچر ملاسمیت 2 موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئی جبکہ دہشت گرد کی شناخت افنان ولد پیرزادہ کے نام سے ہوئی ہے، حکام
فیصل علوی
پیر 21 اپریل 2025
13:45

(جاری ہے)
حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد کی شناخت افنان ولد پیرزادہ کے نام سے ہوئی ہے اس کی تلاشی کے دوران 2 شناختی کارڈز، 3 اے ٹی ایم کارڈز اور ایک سمارٹ فون برآمد ہوا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردبرآمد کئے گئے کارڈز میں سے ایک ہلاک دہشت گرد کا تھا۔ باقی شہید کانسٹیبل عمران کے نکلے جو عید سے قبل دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوئے تھے۔علاقے میں سرچ آپریشن اور پولیو ٹیموں کی حفاظت کیلئے اضافی نفری اور اے پی سی روانہ کردی گئی ہے۔دوسری جانب انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے پولیس پارٹی کو شاباش دیتے ہوئے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل جنوبی وزیرستان میں خارجیوں نے رات گئے پولیس اہلکاروں کے گھروں پر حملہ کردیاتھا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک بچی اور پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، تین دہشت گرد مارے گئے تھے۔ڈی ایس پی عمران اللہ کا کہنا ہے کہ حملے میں ملوث 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔رات گئے دہشتگردوں نے تین پولیس اہلکاروں کے گھروں پر حملے کئے، حملے میں دہشت گردوں نے ایک کانسٹیبل کو اغواءکر لیا تھا۔ڈی ایس پی عمران اللہ کاکہنا تھا کہ کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔ مارے گئے دہشتگردوں کی لاشیں دوتانی قبائل نے اپنی تحویل میں لے لیںتھیں۔ تینوں واقعات کی تحقیقات شروع کردی گئی تھیں۔مزید اہم خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
-
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.