علامہ محمد اقبالؒ نے ہندوستان کے مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کا خواب دیکھا ، صدر سرگودہا چیمبر

پیر 21 اپریل 2025 17:25

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ نے مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کا خواب دیکھا ،آج ، ہم ان کے بتائے ہوئے اصولوں کو اپنالیں تو پاکستان کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔ ان خیالات کا اظہار سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم وفات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیمبر کے صدر خواجہ یاسر قیوم نے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیمبر کے سینئر نائب صدر میاں محمد عمران،نائب صدر حسن سلطان کھرل،ایگزیکٹو باڈی کے ممبران عثمان عتیق، خرم جبار،مفتی جنید اسلم، اویس تنویر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔چیمبر کے صدر خواجہ یاسر قیوم ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ نے ہندوستان کے مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کا خواب دیکھا جس کے نتیجہ میں ریاست مدینہ کے بعد کلمہ کی بنیاد پر دنیا کے نقشے پر دوسری مملکت قائم ہوئی ہے اور اسے قیامت تک قائم رہنا ہے اس کے خاتمہ کے خواب دینے والے خود ختم ہوجائیں گے ۔بعد ازاں سیکرٹری چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خلیق خان نے ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی روح کے ایصالِ ثواب کیلئے دُعا کی۔