گورنر سندھ کی روضہ مبارک حضرت عباسؓپر حاضری

روضہ مبارک پہنچنے پر گورنر سندھ کا عتبہ حسینیہ کے سربراہ سید محمد حسین بحرالعلوم نے والہانہ خیرمقدم کیا

پیر 21 اپریل 2025 17:37

گورنر سندھ کی روضہ مبارک حضرت عباسؓپر حاضری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے روضہ مبارک حضرت عباس ؓپر حاضری دی ۔ روضہ مبارک پہنچنے پر گورنر سندھ کا عتبہ حسینیہ کے سربراہ سید محمد حسین بحرالعلوم نے والہانہ خیرمقدم کیا ۔ گورنر سندھ کو تبرکات اور روایتی اعزاز کے طور پر سرخ علم عطا کیا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ کی جانب سے پاکستان کی سلامتی، ترقی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔

زائرین کی خدمت و سہولت کے لئے کئے گئے انتظامات پر گورنرسندھ نے دل سے تحسین دی ۔ کربلا ،وہ مقدس سرزمین جہاں وفا، ایثار اور شہادت کی لازوال داستان رقم ہوئی۔ گورنر سندھ نے زائرین کے لئے لنگر کا خصوصی اہتمام کیااور بچوں میں ٹافیاں تقسیم کر کے الفت و محبت کا اظہار کیا ۔ گورنر سندھ نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے روحانی تاثرات عقیدت و احترام سے قلمبند کئے۔