خضدار،بی این پی کے زیر اہتمام 23 اپریل کو میر غوث بخش بزنجو اسٹیڈیم میں جلسہ منعقد ہوگا

پیر 21 اپریل 2025 21:19

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2025ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، بی وائی سی اور بی این پی کارکنان کی ماورائے قانون گرفتاریاں، جبری گمشدگیاں، انسانی حقوق کی پامالیاں، مائنز و منرلز ایکٹ اور پی پی ایل معاہدے کے خلاف احتجاجی جلسوں کے سلسلے میں پہلا جلسہ عام 23 اپریل کو سہ پہر 3 بجے میر غوث بخش بزنجو اسٹیڈیم خضدار میں منعقد ہوگاجلسے سے سردار اختر جان مینگل سمیت دیگر مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

خضدار، وڈھ، زہری، نال اور توتک سمیت پورے جھالاوان کے غیور عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس عظیم الشان قومی اجتماع کا حصہ بن کر قوم و وطن دوستی کا ثبوت دیں۔