ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں مارچ کے دوران 6.27 فیصد اضافہ معیشت کی ترقی،حکومتی پالیسیوں کی درست سمت کا مظہر ہے، وزیر اعظم

پیر 21 اپریل 2025 23:08

ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں مارچ کے دوران 6.27 فیصد اضافہ معیشت کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جولائی 2024 تا مارچ 2025 ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں 9.38 فیصد اضافے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات اس وقت 13.613 بلین ڈالر کی بلند ترین سطح پر ہیں جو کہ انتہائی خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

پیرکو وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہاکہ مارچ 2025 میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں گزشتہ ماہ کے مقابلے 6.27 فیصد اضافہ پاکستانی معیشت کی ترقی اور حکومتی پالیسیوں کی درست سمت کا مظہر ہے۔

برآمدات میں بتدریج اضافہ اور دیگر مثبت معاشی اشاریئے حکومت پاکستان اور نجی شعبے کے تعاون اور انتھک محنت کی بدولت ممکن ہوئے۔ ترقی کے سفر میں مزید تیزی کے لئے حکومتی ٹیم دن رات محنت کر رہی ہے۔ ہم ملکی برآمدات میں مستقل اضافے کوممکن بنا نے کے لئے نجی شعبے کو کاروبار دوست ماحول فراہم کرنے کے لئیکوشاں ہیں۔