ؔوزیراعظم آج ترکیہ روانہ ہوں گے،صدر ایردوان سے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی و عالمی امور پر بات چیت ہو گی

پیر 21 اپریل 2025 21:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2025ء)وزیراعظم محمد شہبازشریف آج منگل کو ترکیہ کے دورے پر روانہ ہوں گے،وزیراعظم انقرہ میں صدر ایردوان سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی و عالمی امور پر بات چیت ہو گی۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور ترکی قریبی اتحادی اور اسٹریٹجک شراکت دار ہیں،پاکستان اور ترکی کے درمیان اعلی سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل قائم ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اعلی سطحی کونسل کا ساتواں اجلاس 12-13 فروری کو اسلام آباد میں ہوا،صدر ایردوان اور وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی، وزیر اعظم کا دورہ دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا عزم ظاہر کرتا ہے، وزیر اعظم کا دورہ پاکستان ترکی شراکت داری کے فروغ کی علامت ہے۔