پیپلز پارٹی کاحلقہ پی پی 52سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ

پانچ امیدوار کاغذات نامزدی جمع کرائیں گے، گورنر پنجاب کی زیر صدارتپیپلز پارٹی گوجرانولہ ڈویژن کا اجلاس

پیر 21 اپریل 2025 22:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے حلقہ پی پی 52سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ،پانچ امیدوار کاغذات نامزدی جمع کرائیں گے۔ ضمنی انتخابات کے سلسلہ میں پیپلز پارٹی گوجرانولہ ڈویژن کا اجلاس گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی صدارت میں ہوا جس میں صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

گورنر سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی 52کا ضمنی الیکشن تن،من دھن سے لڑیں گے۔

(جاری ہے)

راحیل کامران چیمہ،احسن گھمن، حسن مرتضی،ملک طاہر اور رانا فاروق اشرف کاغذات جمع کرائیں گے۔اجلاس میں وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی، آصف بشیر بھاگٹ، ملک طاہر،عبدالرزاق سلیمی،راحیل کامران چیمہ،احسن رضوی،عائشہ نواز چودھری،شہباز خان،چودھری اختر چھوکر،میاں اظہر حسن ڈار،اعجاز سمہ،ریاض حسین شاہ،ملک ظہیر اعوان،محمد اظہر ڈیال،رانا محمود اشرف،شاہد بٹ،احسن ظفر گھمن،کاشف گجر اور دیگر شریک ہوئے۔

حسن مرتضی نے کہا کہ پنجاب میں جہاں سے بھی پارٹی کے لئے الیکشن لڑنا پڑا لڑوں گا،اگر کوئی بھی الیکشن نہ لڑا تو میں وہاں سے لڑ کر دکھائوں گا ،پی پی 52کا ضمنی الیکشن پیپلز پارٹی کی ریوائیول کا سبب بنے گا۔