
حکومت نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنر مند بنانے کے لئے ووکیشنل ٹریننگ پر توجہ دے رہی ہے،ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ اور ور کرز ویلفیئر فنڈ کا دائرہ کار بڑھا یاجارہاہے،وزیراعظم شہبازشریف
منگل 22 اپریل 2025 14:07

(جاری ہے)
وزیرا عظم نے انٹرنیشنل ٹریڈ یونین کنفڈریشن کی عالمی سطح پر افرادی قوت کے حقوق کے لئےکوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے ساتھ مل کر مزدوروں اور کارکنوں کے حقوق کے لئے کام کررہا ہے۔
وزیرِاعظم نے کہاکہ حکومت ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس اور ور کر ویلفیئر فنڈ کا دائرہ کار بڑھا رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ملازمین، کارکنان اور افرادی قوت مستفید ہوسکیں۔وفاقی سطح پر نیشنل ووکیشنل ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن اور صوبائی سطح پر ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے کئی تربیتی پروگرام منعقد کرائے جا رہے ہیں تاکہ مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنرمند افرادی قوت دستیاب ہو سکے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔ 2022 کے سیلاب سے پاکستان کو 30 ارب ڈالر کے نقصانات اٹھانے پڑے۔ان موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان میں مزدوروں اور کارکنوں کو روزگار کے حوالے سے بہت سے مسائل درپیش ہوئے اور نقصانات اٹھانے پڑے۔ موسمیاتی تبدیلی سے لاحق ہونے والے مسائل کے حل کے لئے پاکستان اور اس جیسے دیگر ممالک کو بین الاقومی مالیاتی اداروں کی خصوصی مالی معاونت درکار ہوگی۔حکومت اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے خطرے سے دوچار کمیونٹیز میں ماحولیاتی تبدیلی سے موافقت اور اس کے مضر اثرات کی تخفیف اور معاشی طور پر کمزور طبقے کے معاش کا تحفظ ہو سکے۔ انٹرنیشنل ٹریڈ یونین کنفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل لوک ٹرائینگل نے پاکستان میں جمہوری اقدار کی تعریف کرتے ہوئے ملک میں مزدوروں اور کارکنوں کی بہتری کیلئے کئے جانے اقدامات کو سراہا۔\932متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
-
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.