تربت یونیورسٹی کے طلباء اور فیکلٹی ممبرز کا گوادر پورٹ کا تعلیمی دورہ

منگل 22 اپریل 2025 20:20

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2025ء)تربت یونیورسٹی کے طلباء اور فیکلٹی ممبرز کا گوادر پورٹ کا تعلیمی دورہ، بریفنگ اور سائٹ وزٹ کے ذریعے طلباء کو گوادر پورٹ کی بحری و تجارتی سرگرمیوں بارے معلومات کی فراہمی ، طلباء اور اساتذہ نے پاک فوج کی خدمات کو سراہا۔

(جاری ہے)

تربت یونیورسٹی کے طلباء اور فیکلٹی ممبرز نے گوادر پورٹ کا تعلیمی دورہ کیا، گوادر پورٹ علاقائی تجارت اور اقتصادی ترقی کا ایک اہم مرکز ہے، سی پیک فیز 2 کے آغاز کے حوالے سے طلباء و اساتذہ کو بریف کیا گیا، بریفنگ اور سائٹ وزٹ کے ذریعے طلباء نے گوادر پورٹ کی بحری و تجارتی سرگرمیوں کی معلومات حاصل کیں ، فواج پاکستان طلباء کو مختلف فنی اور تیکنیکی صلاحیتوں سے آراستہ کرنے کے لیے پرعزم ہے ، ان مہارتوں سے بین الاقوامی سطح پر طلباء کو کامیابی حاصل کرنے کے مواقع فراہم ہوں گے، طلباء اور اساتذہ نے پاک فوج کی خدمات کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :