مزید نہروں کا روکنا پاکستان اور صوبہ سندھ کی بہتری کے لئے ہے، مراد علی شاہ

منگل 22 اپریل 2025 21:12

مزید نہروں کا روکنا پاکستان اور صوبہ سندھ کی بہتری کے لئے ہے، مراد علی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2025ء) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مزید نہروں کا روکنا پاکستان اور صوبہ سندھ کی بہتری کے لئے ہے ، کسی ا حتجاج پر کوئی ایکشن نہیں لیا ، سندھ حکومت نے سب سے پہلے نہریں نکالنے کی مخالفت کی ، معاملہ سی سی آئی میں بھی ا ٹھایا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا نہروں کے مسئلے پر سندھ کے عوام میں بدگمانی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ۔

ہم نے کسی احتجاج کو دیکھ کر کوئی ایکشن نہیں لیا ۔ بلکہ سندھ حکومت نے نہروں کی سب سے پہلے مخالفت کی ۔ ہم نے معاملہ سی سی آئی میں بھی اٹھا یا ، جون میں کیس سی سی آئی کو بھجوایا تھا ۔ انہوں نے کہا نہروں کے خواہ مخواہ افتتاح د کھائے گئے ۔ ۔ انہوں نے کہا کہ لوگ اس معاملے پر احتجاج ضرور کریں لیکن یہ وا ضع کر دوں کہ ایشو احتجا ج سے حل نہیں ہو گا ، احتجاج کرنے سڑ کیں بند کرنا مناسب نہیں کیوں کہ اس سے تکلیف صرف عوا م کو ہو تی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ا حتجاج کرنے والے کسی کے ہاتھوں میں تو نہیں کھیل رہے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کی طاقت سے کینالز نہیں بننے دے گی۔ ہم نے وفاقی حکومت کو اس مسئلے پر مذاکرات کے لئے بھی خوش آمد ید کہا ہے ۔ امید ہے وزیر اعظم اس معاملے کو سنجیدہ لیں گے ۔ منصوبہ ختم نہ کرنے پر ہم وفاق سے ناخوش ہیں ۔ انہوں نے کہا وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ چیزیں درست نہیں ہیں ۔ فوری اس منصوبے کو روکا جائے مزید نہریں نکالنے سے گریز کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ دھرنا دینے والے وکلا کی کوششوں کو سرہاتے ہیں ۔ وکلا نے ماضی میں جمہوریت کی بحالی میں ابھی اہم کردار ادا کیا ۔