بلدیہ عظمیٰ کراچی نے عیدالاضحی کے موقع پر 9 عارضی مویشی منڈیوں کی نیلامی کا کام مکمل کرلیا

اس مقصد کے لئے ایوارڈ لیٹرز جلد جاری کیے جائیں گے اور مویشی منڈیاں جلد فعال کر دی جائیں گی

منگل 22 اپریل 2025 23:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2025ء) عیدالاضحی کے سلسلے میں قربانی کے جانوروں کی عارضی مویشی منڈیوں کی نیلامی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت میئرآفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

سینئر ڈائریکٹر ویٹرنری افتخار احمد نے اجلاس کو بریفنگ دی اور بتایا کہ شہر میں 9 مویشی منڈیوں کی نیلامی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اس مقصد کے لئے ایوارڈ لیٹرز جلد جاری کیے جائیں گے اور مویشی منڈیاں جلد فعال کر دی جائیں گی، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ سہولیات، صفائی اور ٹیکس وصولی میں مکمل شفافیت کو یقینی بنایا جائے، اجلاس میں میونسپل کمشنر کے ایم سی ایس ایم افضل زیدی PAS، مشیر مالیات گلزار علی ابڑو، سینئر ڈائریکٹر ویٹرنری افتخار احمد اور میئر کراچی کے ڈائریکٹر کوآرڈینیشن اخلاق یوسفزئی نے شرکت کی، اس موقع پر اجلاس کو بتایا گیا کہ شہر میں ضلع وسطی میں سنڈے کار بازار 11-D نیو کراچی ،النور سوسائٹی کے ایم سی گرائونڈ نزد پولیس اسٹیشن سمن آباد، ضلع غربی میں ناردرن بائی پاس سلاٹر ہائوس سرجانی ٹائون، مویشی منڈی کیٹل کالونی سرجانی، ملیر بن قاسم ٹائون میں کیٹل کالونی چکن فیڈ مل گرائونڈ لانڈھی، کورنگی میں مویشی منڈی کورنگی انڈسٹریل روڈ، کیماڑی میں مویشی منڈی بکرا پیڑی لیاری، شرقی میں کیٹل منڈی کے ایم سی گرائونڈ عقب سفاری پارک گلستان جوہر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :