چیف ایگزیکٹو لیسکوکی زیرِ صدارت ڈسکوز سپورٹ یونٹس کا اجلاس، بڑے بجلی چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

منگل 22 اپریل 2025 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2025ء) چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ اور سیکٹرکمانڈر ستلج رینجرز بریگیڈیئر سید نیئر عباس کی زیر صدارت منگل کے روز ڈسکوز سپورٹ یونٹس کا اجلاس ہواجس میں بڑے بجلی چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ترجمان لیسکو ارسلان صدیقی کے مطابق سیکٹر ہیڈکوارٹر ستلج رینجرز میں اجلاس میں سی سی پی او لاہور، لیسکو کے تمام سرکلز کے ایس ایز، آئی ایس آئی، ایم آئی اور ایف آئی اے کے نمائندگان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نئے تعینات ہونیوالے چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کوخوش آمدید کہا گیا اور اب تک کی کارروائیوں سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بڑے بجلی چوروں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ایسے ملزمان کو دوسروں کیلئے نشان عبرت بنایا جائے گا۔اجلاس کے شرکا نے پولیس نمائندگان سے مطالبہ کیا کہ بجلی چوری سے متعلق تاخیر کا شکار ایف آئی آرز رجسٹرڈ کی جائیں تاکہ ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جا سکے۔