Live Updates

شکر ہے شیر افضل مروت سے جان چھوٹی، عمران خان

بانی پی ٹی آئی کی قانون کی عملداری نہ ہونے پر سلمان اکرم کو چیف جسٹس کو خط لکھنے کی ہدایت

منگل 22 اپریل 2025 21:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2025ء) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت سے جان چھوٹنے پر اللہ کا شکر ادا کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق منگل کوبانی پی ٹی آئی سے جیل میں وکلاء نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شیرافضل مروت کے وکلاء کی فیسوں اور علیمہ خان سے متعلق بیانات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ شکر ہے شیر افضل مروت سے جان چھوٹی۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پارٹی لیڈر شپ کو تمام اختلافات ختم کرنے کا پیغام بھیجا۔ بانی پی ٹی آئی نے قانون کی عملداری نہ ہونے پر سلمان اکرم کو چیف جسٹس کو خط لکھنے کی ہدایت بھی کی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات