وزیراعظم کا پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارت، ٹیکنالوجی، دفاع، توانائی اور عوام سے عوام کے تبادلے میں باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کے لیے اپنے عزم کا اعادہ

بدھ 23 اپریل 2025 00:50

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارت، ٹیکنالوجی، دفاع، توانائی اور عوام سے عوام کے تبادلے میں باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔منگل کو سوشل میڈیا ایکس پراپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ آج انقرہ میں اپنے پیارے بھائی صدر رجب طیب اردوان سے مل کر خوشی ہوئی۔

(جاری ہے)

ترکیہ کو مسلسل ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں ان کی قیادت اور دور اندیشی کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے فروری میں ان کے پاکستان کے تاریخی دورے کے دوران کیے گئے فیصلوں پر تیزی سے عمل درآمد کا جائزہ لیا۔ہم تجارت، ٹیکنالوجی، دفاع، توانائی اور عوام سے عوام کے تبادلے میں باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جامع پاکستان-ترکیہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا دائرہ کار مزید مضبوط اورگہرا ہو گا۔