Live Updates

موجودہ نظام نہیں چل سکتا، زرداری، نواز، عمران، آرمی چیف ساتھ بیٹھیں تو ایک دن میں مسائل حل ہو سکتے ہیں، ندیم افضل چن

موجودہ نظام نہیں چل سکتا ،سیاست کو دانستہ طور پر گالی بنایا جا رہا ہے‘ سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی

بدھ 23 اپریل 2025 11:15

موجودہ نظام نہیں چل سکتا، زرداری، نواز، عمران، آرمی چیف ساتھ بیٹھیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ اگر صدر مملکت آصف زرداری، سابق وزیر اعظم نواز شریف، پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور آرمی چیف جنرل ایک ساتھ بیٹھیں تو ایک دن میں مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام نہیں چل سکتا ،سیاست کو دانستہ طور پر گالی بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو، بینظیر بھٹو اور پی ٹی آئی کے بانی کے ساتھ سلوک پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ معلوم نہیں اگلا کون ہوگا جبکہ انہوں نے تجویز دی کہ آصف زرداری، نواز شریف، پی ٹی آئی کے بانی اور آرمی چیف ایک ساتھ بیٹھیں تو ایک دن میں مسائل حل ہو سکتے ہیں۔انہوں نے نواز شریف کی لندن سے واپسی اور بانی پی ٹی آئی کو پیرول پر باہر لانے کی بات کرتے ہوئے کہا کہ معاشرہ تبدیل ہو چکا ہے اور یہ تبدیلی کسی ایک جماعت کے لیے نہیں بلکہ پوری قوم کے لیے ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات