Live Updates

عمران خان سے جیل ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست خارج

دوران سماعت درخواست گزار کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا‘عدم پیروی پر خارج کر دی گئی

بدھ 23 اپریل 2025 14:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل ملاقات نہ کروانے پر دائر توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی۔

(جاری ہے)

ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست عدم پیروی پر خارج کی۔جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے صوبائی وزیر کے پی سہیل آفریدی کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزار کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا۔عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات