ایرانی گیس اور پیٹرولیم کی برآمد سے متعلقہ شپنگ کمپنی پرامریکی پابندیاں عائد

بدھ 23 اپریل 2025 17:27

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)امریکہ نے ایران کے مائع پیٹرولیم گیس کے ادارے پر بھی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ اس ادارے کے کارپوریٹ نیٹ ورک پر بھی پابدنیاں لگائی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اعلان امریکی محکمہ خزانہ نے اپنے حالیہ بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

سید اسداللہ امام جمعہ نیٹ ورک بحری جہازوں کے ذریعے کروڑوں ملین ڈالر مالیت کی ایل پی جی گیس اور خام تیل کی سپلائی کرتا ہے۔

ایران گیس اور تیل سے متعلق ان مصنوعات سے بھاری رقم حاصل کرتا ہے۔ جو اس کے جوہری پروگرام میں کام آتی ہیں اور وہ اپنے جوہری پروگرام کو آسانی سے آگے بڑھانے میں کامیاب ہے۔محکمہ خزانہ کے اعلان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایران کا یہ ادارہ امام جمعہ نیٹ ورک ہزاروں جہازوں پر بھیجی جانے والی ایل پی جی برآمد کرتا ہے اور ان سے ایران کے لیے بھاری رقم جمع کی جاتی ہے۔