سعودی ولی عہد اوربھارتی وزیر اعظم کی صدارت میں تزویراتی شراکت داری کونسل کا اجلاس

بدھ 23 اپریل 2025 17:27

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)جدہ میں 'سعودی - بھارتی تزویراتی شراکت داری کونسل' کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کی۔

(جاری ہے)

دونوں شخصیات کے درمیان سرکاری سطح پر بات چیت بھی ہوئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ کے قصر السلام کے شاہی دفتر میں بھارتی وزیر اعظم کا استقبال کیا۔مودی نیایکس" پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں لکھا کہمیں جدہ پہنچ گیا ہوں، یہ دورہ بھارت اور سعودی عرب کے درمیان دوستی کو مضبوط بنائے گا"۔