
ٹرمپ نے عالمی مالیاتی نظام خطرے میں ڈال دیا، آئی ایم ایف کی سنگین وارننگ
بدھ 23 اپریل 2025 17:40

(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق، اسٹاک اور بانڈز کی قیمتیں کئی مقامات پر حقیقت سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہیں، کچھ مالیاتی ادارے (خصوصا ہیج فنڈز) شدید قرض میں ڈوبے ہوئے ہیں، اور کئی حکومتیں خودمختار بانڈ مارکیٹس میں اتار چڑھا سے متاثر ہو سکتی ہیں۔
آئی ایم ایف نے خبردار کیا کہ اقتصادی اور تجارتی پالیسیوں میں غیر یقینی صورتحال اپنی بلند ترین سطح پر ہے، جو مزید دھچکوں، اثاثوں کی قیمتوں میں اصلاح، اور مالیاتی حالات میں سختی کی پیش گوئی کرتی ہے۔آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ ان ممالک میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی، قرضوں کی پائیداری پر سوالات اور مالیاتی نظام کی کمزوریاں ایک دوسرے کو مزید بگاڑ سکتی ہیں۔آئی ایم ایف نے نان بینک قرض دہندگان جیسے پنشن اور سرمایہ کاری فنڈز کے بڑھتے ہوئے کردار پر بھی تشویش ظاہر کی ہے۔ یہ ادارے بینکوں کے مقابلے میں کم ضابطوں کے تحت کام کرتے ہیں لیکن عالمی مالیاتی نظام پر گہرے اثرات ڈال سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق، ان اداروں کی بینکوں کے ساتھ گہری جڑت خطرناک ثابت ہو سکتی ہے اور انہیں مزید نگرانی میں لانے کی ضرورت ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کچھ ہیج فنڈز ایسے ہیں جو اپنے اثاثوں کے مقابلے میں 40 گنا زیادہ قرض لیے ہوئے ہیں، جو کسی بھی مالیاتی بحران میں نقصانات کوکئی گنا بڑھا سکتے ہیں۔آئی ایم ایف نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ بڑے بینک ممکنہ خطرات کا اندازہ غلط طریقے سے لگا رہے ہیں، کیونکہ بینکوں کی طرف سے استعمال کیا جانے والا ریسک ویٹ ایوریج پیمانہ ہر بینک میں مختلف نظر آتا ہے۔ادارے نے حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ بازل 3 قوانین کو مکمل اور بروقت نافذ کریں تاکہ بحران سے نمٹنے کے لیے بینکنگ سسٹم میں سرمائے اور لیکویڈیٹی کی کمی نہ ہو۔رپورٹ میں خبردار کیا گیا کہ پرائیویٹ کریڈٹ فنڈز کے ذریعے قرضوں کی فراہمی بڑھنے سے قرضوں کے جھٹکوں کے عالمی پھیلا کا خطرہ بھی موجود ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آئندہ ہفتے غزہ معاہدہ ہوسکتا ہے‘ ٹرمپ پرامید ہوگئے
-
ایرانی جوہری پروگرام کسی اور مقام سے شروع ہو سکتا ہے، امریکا
-
فلائی دبئی اور اماریٹیک کے درمیان شراکت، عملے کے لیے بائیومیٹرک اسمارٹ گیٹس متعارف
-
سعودی عرب میں3 لاکھ 34 ہزار شہریوں کی اے آئی تربیت مکمل
-
آئندہ ہفتے غزہ میں جنگ بندی معاہدہ ہوسکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
-
امریکا، ٹیکساس میں طوفان سے تباہی،24افراد ہلاک
-
امریکی صدر ٹرمپ نے ٹیکس اور اخراجات سے متعلق بگ بیوٹی فل بل پر دستخط کر دئیے
-
حکومت اور فوج کے درمیان کشیدگی، اسرائیلی وزیر اعظم اپنے چیف آف سٹاف پر چلا اٹھے
-
ایران کا جوہری منصوبہ مکمل طور پر تباہ نہیں ہوا، امریکی عہدیدار
-
مسجد نبوی ﷺکی صفائی کے دوران 2700 لیٹر سے زیادہ جراثیم کش ادویات کا استعمال
-
ٹرمپ ملک بدر کرنے اور امریکی شہریت ختم کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں، ظہر ان ممدانی
-
مہاراشٹرمیں 2 لاکھ ٹرکوں کی ہڑتال، ای چالان اورہراسانی کیخلاف احتجاج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.