
تحریک تحفظ آئین کا اہم سربراہی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا
اجلاس کی صدارت محمود خان اچکزئی کریں گے ‘ مختلف اپوزیشن جماعتوں کے راہنما شریک ہوں گے.رپورٹ
میاں محمد ندیم
بدھ 23 اپریل 2025
15:44

(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس کی صدارت محمود خان اچکزئی کریں گے جبکہ مختلف اپوزیشن جماعتوں کے اہم رہنما شریک ہوں گے ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت کے خلاف احتجاج کو حتمی شکل دینے اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی مزید برآں حکومتی قائمہ کمیٹیوں سے اجتماعی استعفے دینے کا ایجنڈا بھی زیر غور آئے گا جبکہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، اپوزیشن کے بیانیے اور مستقبل کی حکمت عملی پر اہم فیصلے متوقع ہیں.
تحریک تحفظ آئین ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لیے سرگرم عمل ہے اور اپوزیشن جماعتوں کے مابین اتحاد کے قیام کی کوششوں میں مصروف ہے اجلاس کے بعد ممکنہ طور پر پریس کانفرنس میں آئندہ اقدامات کا اعلان کیا جائے گا. واضح رہے کہ رمضان میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے اپوزیشن اتحاد کا سربراہی اجلاس اور آل پارٹیز کانفرنس عید الفطرکے بعدبلانے کا اعلان کیا گیا تھا آل پارٹیز کانفرنس میں حکومت کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دینے اور اپوزیشن اتحاد نے تحریک کو منظم کرنے کے لیے مزید ذیلی کمیٹیوں کی تشکیل کا بھی اعلان کیا گیا تھا. مارچ میں ہونے والے اجلاس میں باقاعدہ طور پر تحریک کے بنیادی ڈھانچے کی منظوری ‘ اپوزیشن اتحاد نے تین ذیلی کمیٹیاں تشکیل دیتے ہوئے رابطہ کمیٹی کی سربراہی اسد قیصر کو دے دی گئی تھی جبکہ حامد رضا کوسیاسی سرگرمیوں اور رابطوں کی کمیٹی کا سربراہ مقررکرتے ہوئے عید کے بعد ملک کی امن و سلامتی اور سیاسی حالات پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کے لیے لطیف کھوسہ کی سربراہی میںالگ سے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی.مزید اہم خبریں
-
وزیراعلٰی خیبرپختونخواہ کی صوبہ بھر میں سیاحتی اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت
-
وفاقی وزیر مملکت برائے سمندر پار پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل عون چوہدری کا ایک روزہ پیرس کا دورہ ،
-
سینیٹ میں سوشل میڈیا صارفین کی عمر کی حد کا بل پیش
-
بلوچستان میں جرگہ عدالت میں فیصلے ، گواہیاں اور پھر قتل یہ نظام کیا ہے؟
-
میں سمجھتا ہوں کہ اگر مرزا آفریدی کو معافی مل گئی ہے تو فواد چودھری اور دیگر کو بھی واپس لانا چاہیئے
-
کوٹ لکھپت جیل میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت پھر سے بگڑ گئی
-
بابوسر ٹاپ کے اطراف میں 7 سے 8 کلومیٹر کے علاقے میں خوفناک لینڈسلائڈنگ اور سیلابی صورتحال
-
حکومت نے تو ہارس ٹریڈنگ روکی لیکن پی ٹی آئی کے اندر ٹکٹ ٹریڈنگ نہیں رک سکی
-
پنجاب میں دل کے مریضوں کو امراض قلب کے بجائے ملیریا کی دوا دینے سے اموات ہونے کا انکشاف
-
نئی 6 لین موٹروے کی تعمیر کا فیصلہ
-
عمران کو جیل میں رکھنے میں موجودہ پی ٹی آئی قیادت کا اہم کردار ہے، فواد چوہدری
-
26ویں آئینی ترمیم کے بعد عدالت میں "تباہی اسکواڈ" لایا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.