بلوچستان سول سروسز اکیڈمی کے 43ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء کا پی ڈی ایم اے کا دورہ

بدھ 23 اپریل 2025 19:32

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2025ء) بلوچستان سول سروسز اکیڈمی کے 43 ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس (MCMC)کے شرکا ء نے بدھ کے روز پی ڈی ایم اے بلوچستان ہیڈکوارٹر کا معلوماتی دورہ کیا۔ جہاں ان کوپی ڈی ایم اے کے قیام سے لیکر اسکے مینڈیٹ اور پرفارمنس کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیاڈائریکٹر امان اللہ رند کی جانب سے کورونا وائرس،سیلاب ،زلزلہ سمیت ہر قسم کی ایمرجنسی میں پی ڈی ایم اے کے کام کے حوالے سے شرکا کو تفصیلی طورپر آگاہ کیا گیا،ہر قسم کی آفات سے نمٹنے کیلئے پی ڈی ایم اے کو دستیاب مشینری کا معائنہ بھی کروایا گیا۔

شرکاء کوایمرجنسی اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ بھی کرایا گیا اور اس کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ کس طرح کرونا وائرس اور سیلاب میں ساڑھے تین ملین سے زائد لوگوں کو بروقت ریسکیو اور رسپانس کے حوالے سے متاثرین کی امداد کی گئی ڈائریکٹر پلاننگ نوید احمد شیخ نے بتایا کہ کس طرح متعلقہ محکموں سے کوآرڈینیشن کرکے بروقت اقدامات کرکے مختلف قسم کی آفات سے نمٹا جارہا ہے ڈائریکٹر ریسکیو ظہیر بلوچ نے شرکا کو بتایا کہ پی ڈی ایم اے ریسکیو فورس ہر قسم کی آفت میں صف اول میں رہ کر اپنا کردار ادا کر رہی ہے،جس میں 2022 کے سیلاب،سردیوں کے موسم میں ہونے والی برفبازی سمیت ہر قسم کی ناگہانی صورتحال میں ہمارا کام سب کے سامنے ہے ایم سی ایم سی کے شرکا کو تفصیلی بریفنگ دی گئی کہ کس طرح ماحولیاتی تبدیلی،بلوچستان کے وسیع رقبے اور ہر قسم کے موسم ہونے کی وجہ سے پی ڈی ایم کو طرح طرح کے چیلنجز کا سامنا ہے اور محدود وسائل میں محکمہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا ہوا ہے شرکا کو پی ڈی ایم اے کے پاس موجود مشینری کا معائنہ بھی کروایا گیا جنکو بروئے کار لاتے ہوئے ریسکیو فورس نے برفباری میں شاہراہوں کو کھلا رکھا،آگ لگنے کی صورت میں بروقت تربیت یافتہ عملے کی بدولت بجھانے اور نقصان کو کم سے کم کرنے میں اولین کردار ادا کیا،ہر قسم کی آفات میں پراونشل ڈایزسٹر مینجمنٹ اتھارٹی صف اول میں رہ کر اپنا کردار ادا کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

ہم قدرتی آفات کو روک تو نہیں سکتے مگر بروقت پلاننگ،ریسکیو اور ریلیف سے نقصانات کو کم سے کم کرنے میں اپنا بھرپور کرداد ادا کر رہے ہیں۔ آخر میں پی ڈی ایم اے بلوچستان کے عہدیداران اور سول سروسز اکیڈمی کے عہدیدان نے ایک دوسرے کو یادرگاری شیلڈ بھی پیش کیں اور مستقبل میں بھی ہر تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔