بھاگ، عوام کو ہر صورت میں امن کی فراہمی یقینی بنائیں گے ، جہانزیب خان لانگو

بدھ 23 اپریل 2025 23:10

بھاگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر بولان کچھی جہانزیب خان لانگو کی زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنر آفیس بھاگ میں امن وامان کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں کمانڈنٹ ایف سی لہڑی کرنل زبیر احمد، ایس پی بولان رانا محمد دلاور، ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب خان شیخ، ڈی ایس پی بھاگ جان محمد کھوسہ، ایس ایچ او بھاگ لطف علی کھوسہ، صوبیدار ایف سی لہڑی منصور احمد سمیت بھاگ شہر کے سیاسی، سماجی، قبائلی عمائدین، معتبرین، معززین سمیت ہندو پنچائیت نے شرکت کی اجلاس میں پولیس، لیویز، ایف سی کے اعلی قیادت نے کہاکہ بھاگ سٹی اور تحصیل بھاگ میں امن و امان کی قیام کی بحالی کے حوالے سے کوئی کوتاہی اور کمزوری برداشت نہیں کی جائے گی عوام کو ہر صورت میں امن کی فراہمی یقینی بنائیں گے چور، ڈاکو، پتھاری دار کتنے ہی با اثر کیوں نہ ہو ان کو کسی بھی صورت میں معاف نہیں کیا جائے گا چوروں، ڈاکوں کے سہولت کاروں کو بھی کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ان کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گا امن و امان کی صورت حال کو خراب کرنے والوں کے ساتھ آئینی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے گا بھاگ سٹی تحصیل بھاگ، کھٹن اور تحصیل بالاناڑی میں چوری کے وارداتیں کرنے والے، موٹر سائیکلیں چھیننے والے، بھاگ بازار میں واردات کرنے والے، حاجی شہر میں چوری، ڈکیتی اور واردات کرنے والوں کو اور ان کے سہولت کاروں کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے عوام کے سکون کو برباد کرنے والے جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ کوئی بھی رعایت برتی نہیں جائے گی کیونکہ ہم نے عوام کو امن کی فراہمی کا ٹھان لیا ہے ہر صورت میں بھاگ شہر، تحصیل بھاگ، بالاناڑی، بھاگ تا بختیار آباد روڈ، بھاگ تا درمیانی لمجی روڈ، حاجی شہر میں وارداتیں کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے اب وہ لیویز، پولیس، ایف سی کے کاروائیوں سے بچ نہیں پائیں گے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی ان کے گھروں پر چھاپے سمیت ہر وہ حربہ استعمال کیا جائے گا جس سے چور، ڈاکو، پتھاری دار حقدار ہیں عوام کا تعاون ہمارے ساتھ ہو تو یہ دو نمبر لوگ بچ نہیں پائیں گے عوام چوروں، ڈاکوں، پتھاری داروں اور ان کے سہولت کاروں کی نشان دہی کریں تو ہم ان کے خلاف بھر پور کارروائی کریں گے لیویز اور پولیس کے حوالے سے آفیسران نے کہاکہ اے ایریا اور بی ایریا کا کوئی فرق نہیں جہاں بھی چوروں اور ڈاکوں کو دیکھیں تو بغیر پوچھے کاروائی کی جائے پولیس اور لیویز فورس کو پیٹرولنگ کی مد میں تیل اور موٹر سائیکلیں بھی گشت کے لئے فراہم کی جائیں گی امن کی فراہمی میں جتنے بھی وسائل خرچ ہوئے ہم دریغ نہیں کرینگے لیکن امن کی فراہمی ہمارا اولین وژن اور ترجیحات میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

عبدالعزیز بنگلزئی نمائندہ آن لائن بھاگ